کسی ایپلیکیشن کو ونڈوز فائر وال میں کیسے اجازت دلوائیں

اکتوبر 12, 2015, 4:45 شام

ونڈوز فائر وال میں آپ کے کمپیوٹرکو دخل اندازی سے بچانے کے لئےاور محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ تر پروگراموں کو بلاک کیا جاتا ہے۔اچھی طرح کام کرنے کے لئے،آپ کو فائروال سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

وہ اقدام جوآپ کو ونڈوز فائروال سے اجازت حاصل کرنے درکارہوتے ہیں:

ٹاسک بارمیں سے تلاش کے آئی کون پر کلک کریں،لکھیں’’کنٹرول پینل‘‘ اور پہلے نتیجے پر کلک کریں۔

چنیں ’’سسٹم اور سیکیورٹی‘‘

کلک کریں’’ونڈوز فائر وال‘‘

دائیں طرف کے مینیو میں سے ،منتخب کریں’’ونڈوز فائر وال میں سے ایک ایپ یا فیچر کو اجازت دیں‘‘۔

منتخب کریں’’ترتیبات تبدیل کریں‘‘۔اگر آپ سے ایڈمنسٹریشن پاس ورڈ مانگا جائے،تو جاری رہنے کے لئے ڈال دیں۔

اس پروگرام کے نام کے سامنے والا ڈبہ منتخب کریں جسے آپ ونڈوز فائر وال میں اجازت دلوانا چاہتے ہیں۔

نیٹ ورک جس پر پروگرام چل رہا کے لئےپرائیویٹ یا پبلک یا دونوں کو منتخب کرنا نہ بھولیں۔

اگر پروگرام کا نام فہرست میں نہیں ہے،تو’’ایک اور ایپ کو اجازت دیں‘‘منتخب کریں۔

جب آپ کو وہ ایپ یا پروگرام مل جائے جو چاہیے،اس کو منتخب کریں اور’’شامل کریں‘‘کو دبائیں۔

ان ایپس کے لئے جو کسٹم پورٹ پر چلتے ہوں،وہ پورٹ ونڈوز فائر وال کے ذریعے کھلنی چاہیے۔

یہفائروال سے واپس آکر کنٹرول پینل میں جا کر’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘ کو منتخب کرتے ہوئے کرنا چاہیے۔

اسکے بعد آپ کو’’ان باؤنڈ اور/یا آؤٹ باؤنڈ قواعد پر رائٹ کلک کرکے’’نئا قاعدہ‘‘منتخب کرک کرنا ہوگا۔

اگر ایپ دونوں سمتوں میں کام کررہا ہےدونوں سمتوں پر دو قواعد تخلیق کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

جاری رہنے کے لئے آپ کو قاعدے کی آپشن منتخب کرنا ہو گی۔

آپ کو اس پورٹ اور پروٹوکول کو نامزد کرنا ہو گا جس پر ایپ نے چلنا ہے۔

اگرآپ کو صحیح طور پر اندازہ نہیں تودو پروٹوکولز کے لئے ایک بنائیں۔

آخرکار،آپ سوالنامے کو مکمل کریں اور’’مکمل‘‘ پر کلک کریں۔