کیسےL2TP وی پی این کو کرومیم او ایس پر ترتیب دیں

فروری 10, 2015, 2:14 شام

ابھی b.VPNکلائنٹ کرومیم کے لئے دستیاب نہیں ہے۔تاہم،اگر آپ ادا شدہ صارف ہیں اورکرومیم پر b.VPNسروس استعمال کرنا چاہتے ہیں،آپ L2TPوی پی این کنکشن کو مینوئلی کرومیم پر کنفگر کرسکتے ہیں ان مراحل پر عمل کرتے ہوئے۔آپ کووی پی این کلائنٹ استعمال کے یہ تمام فیچرز کرومیم پر ملیں گے۔آپ دیکھیں گےکہ آپ کرومیم پرL2TP کے ذریعےb.VPN سے کنیکٹڈ ہوتے ہوئے بھی کلائنٹ کو کسی دوسرے آلے پر استعمال کرسکتے ہیں۔

اہم نوٹس:

اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘ دیکھ سکیں۔

آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔

آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔

کرومیم پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:

اپنی سکرین کے نیچے سٹیٹس کی جگہ پرکلک کریں،جہاں آپ کے اکاؤنٹ کی تصویر واقع ہے،اپنے پروفائل آئی کون پر کلک کریں اور’’ترتیبات‘‘کا انتخاب کریں۔

حصہ’’انٹرنیٹ کنکشن‘‘ میں ’’کنکشن شامل کریں‘‘پر کلک کریں،اورپھر’’ذاتی نیٹ ورک شامل کریں۔۔۔‘‘پر کلک کریں۔

ونڈو’’ذاتی نیٹ ورک شامل کریں‘‘ظاہر ہوگی۔

مندرجہ ذیل جگہیں بھریں:

سرور ہوسٹ نام:سرور پتہ (e.g. ca.usa.bvpn.com)

سرور نام:اپنی مرضی کا کوئی نام استعمال کریں (تجویز کیا جاتا ہے کہ سرورکا پتہ ہی دوبارہ استعمال کریں)

فراہم کرنے والے کی قسم:L2TP/IPsec + pre-shared key

پری۔شیئرڈ کی:oorg5y8ajugiwgc

صارف نام:اپنےb.VPN اکاؤنٹ کا صارف نام ڈالیں۔

پاس ورڈ:اپنےb.VPN اکاؤنٹ کا صارف نام ڈالیں۔

دوسری آپشنز کو ان کی ڈیفالٹ مقدار میں رہنے دیں۔

چیک کریں’’شناخت اور پاس ورڈ‘‘آپشن پر

کلک کریں’’کنکٹ‘‘پر۔

اب آپ نےکرومیم کے لئےL2TP اوپن وی پی این کنکشن کنفگرکر لیا ہے۔

اگرآپ وی پی این کنکشن کوسسٹم شروع ہونے پر خودکارانہ چلانا چاہتے ہیں،برائے مہربانی ان مراحل پر عمل کریں:

کلک کریں’’ذاتی نیٹ ورک‘‘پراور اپنا وی پی این کنکشن منتخب کریں۔

اب’’اس نیٹ ورک پر خودکارانہ کنکیٹ کریں‘‘والے چیک باکس پر ٹک کریں،’’بند کریں‘‘ پر کلک کریں پھر’’ترتیبات‘‘ونڈو بند کریں۔