ونڈوز8 پر L2TPوی پی این کیسے ترتیب دیں

جنوری 12, 2015, 7:34 صبح

اپنے صارفین کے لئے b.VPNچار وی پی این کنکشنز پیش کرتا ہے۔اس لئے،اگر آپ b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کرنا چاہتے ہیں،آپ   b.VPNسروس کو دو آلات پرایک وقت میں استعمال کر سکتے ہیں اور باقی دو پر L2TPوی پی این کنکشن کو مینوئلی کنفگرکرکےاستعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مراحل آپ کو دکھائیں گے کہ ونڈوز8 پرL2TP وی پی این کیسے ترتیب دے سکتے ہیں۔

اہم نوٹس:

اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘ دیکھ سکیں۔

آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔

آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔

ونڈوز8 پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:

جائیں’’کنٹرول پینل‘‘ میں اور کھولیں ’’ نیٹ ورک اور شیئرنگ سینٹر‘‘اور کلک کریں’’ ایک نئا کنکشن یا نیٹ ورک بنائیں‘‘پر۔

کلک کریں’’ورک پلیس سے کنیکٹ کریں‘‘ پر۔

اب ’’ میراانٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں(وی پی این)‘‘پر کلک کریں۔

اب ’’ سرورایڈریس‘‘ کے لئے،کوئی بھی b.VPNسرور جسے آپ ترجیح دیتے ہوں ڈالیں۔(مثلاً ca.usa.bvpn.com ).

اپنی پسند کا کوئی بھی نام،’’منزل کا نام‘‘ میں ڈالیں۔تاہم تجویز دی جاتی ہے کہ اسی سرور کا نام ہی استعمال کریں۔پھر’’تخلیق کریں‘‘ پر کلک کریں.

نیچے دائیں جانب موجود انٹرنیٹ آئی کون پر کلک کریںْ

 اپنے بنائے ہوئےنئےL2TP وی پی این کنکشن پر کلک کریں اور مینیو میں سے’’پراپرٹیز‘‘ کا انتخاب کریں ۔

کلک کریں ’’سیکیورٹی‘‘پر

اب۔’’وی پی این کی اقسام‘‘ کے لئےمنتخب کریں’’IPsec (L2TP/IPsec) کے ساتھ لیئرٹو ٹنلنگ پروٹوکول‘‘پھر کلک کریں’’ایڈوانسڈ ترتیبات‘‘۔۔

منتخب کریں’’اجازت کے لئے پری شیئرڈکی استعمال کریں‘‘کا ریڈیو بٹن پھرکی کے باکس میں(oorg5y8ajugiwgc) ڈالیں۔

ریڈیو بٹن’’ان پروٹوکول کو اجازت دیں‘‘پر ٹک لگائیں اور تمام آپشنزپر بھی ٹک لگائیں،پھر ’’اوکے‘‘پر کلک کریں۔

نیچے دائیں جانب موجود انٹرنیٹ آئی کون پر کلک کریںْ

تلاش کریں L2TPوی پی این کنکشن اور’’کنیکٹ‘‘ پر کلک کریں۔

اپنے وی پی این اکاؤنٹ کا صارف نام اور پاس ورڈ ڈالیں۔

کلک کریں’’اوکے‘‘ پر۔

اب آپ نے کامیابی کےساتھ ونڈوز8.1 پرL2TP وی پی این کنفگر کر لیا ہے۔