کیسے SSHکے ذریعے اوپن وی پی این کو ٹنل کیا جائے

مارچ 24, 2015, 8:22 صبح

اوپن وی پی این کیا ہے؟

اپنے صارفوں کو b.VPN،بنیادی طورپراعلیٰ ترین اورنمایاں طور پر تیزرفتارانٹرنیٹ کنکشن اوپن وی پی این کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔اوپن وی پی این پروٹوکول ایک اعلیٰ طور پر کنفگرہونے والی ٹیکنالوجی ہےجو پروٹوکول اور ٹیکنالوجیزکا امتزاج ہے جو ایک مضبوط اوربےحد موثر وی پی این حل ہے۔اوپن وی پی این کا استعمال ٹریفک کو الگ دکھانا ناممکن،بلاک کرنا بے حد مشکل اورقابل ذکر طور پر تیزبنا دیتا ہے۔

مزید برآں،b.VPNاپنے خریداروں کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ اوپن وی پی این ٹنل کے ذریعے استعمل کریں تاکہ اس کی انکرپشن لیئرز کو مضبوط کرسکے اورفائروال کو چکمہ دے سکے پکڑے بغیر۔صرف ایک کلک میں آپ اوپن وی پی این کو بغیر کسی پیچیدہ ہدایات کے سیٹ اپ کےSSHپروٹوکول مٰیں سے ٹنل کر سکتے ہیں۔

ٹنلSSH کیا ہے؟

بالکل وی پی این پر ویب براؤزنگ کی طرح،سیکیور شیل،یا SSHایک کرپٹوگرافک نیٹ ورک پروٹوکول ہے جو محفوظ طریقے سے دور دراز ٹرمنل سیشن کو نیٹ ورک ٹریفک  ایک انکرپٹڈ کنکشن پر ٹںل کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے

عموماً SSHدور دراز مشین پر لاگ ان ہونے اور کمانڈزکو پورا کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ،SSHبغیر انکرپٹ کی ہوئی ٹریفک کی ایک انکرپٹ کئے ہوئے چینل پر ترسیل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایک مضبوط انکرپشن استعمال کرتا ہےجو کہ فائروالز جوکچھ ویب سائٹوں کو روکتی ہیں یا فلٹر کرتی ہیں کو چکرانے کے لئے ایک حل فراہم کرتا ہے۔مزید،یہSSH فائل ٹرانسفر (SFTP)یا سیکیور کاپی پروٹوکول (SCP)کا استعمال کرتے ہوئے فائلوں کی ترسیل کرسکتا ہے۔

اوپن وی پی ای کوSSH  ٹنل کے ذریعے کیوں استعمال کریں؟

اوپن وی پی ای کچھ علاقوں میں استعمال کرنا منع ہے اور ملک کیISP سے پکڑے جانے پر قابل سزا ہے۔جبکہ دنیا کے کچھ ممالک میں نفیس ٹیکنالوجیز اوپن وی پی این کنفگریشن کو پکڑنے اورسٹینڈرڈ پورٹس کو بلاک کے لئے استعمال ہو رہی ہے جو اوپنوی پی این کا استعمال روکتی ہے۔ان ممالک کے صارف اب آسانی سے کیISP کے علم میں آئے بغیر اوپن وی پی این کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ٰہ محفوظ طریقے سےSSH ٹنل کے ذریعے اوپن وی پی این استعمال کرنے سے ہوگا،خصوصاً اگر آپ ایک محدود ISPفائروال کے پیچھے ہوں جو محض پورٹ بلاکنگ کی بجائے ایک پیکٹ ٹائپ یا دوسرا کے درمیان امتیاز کر سکے۔  

آپ کا اوپن وی پی ای جبSSH انکرپشن سے لیس ہوتا ہے تو وہ اس کو ڈیپ پیکٹ انسپیکشن (DPI)میں سے مکمل طور پر ناقابل شناخت بنادیتا ہے،جو کہ ISP آپ کے اوپن وی پی این کی تلاش کے لئے استعمال کرتا ہے،اس کی ورچوئل انکرپشن تہہ میں داخل نہیں ہوسکتا۔

ڈی پی آئی کیا ہے؟

ڈیپ پیکٹ انسپیکشن(DPI) ایک ایک فلٹرنگ طریقہ ہے جو ایک نیٹ ورک پرایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر بھیجے گئے ڈیٹا پیکٹ کی جانچ کرتا ہے۔(DPI) پیکٹ فلٹرکرنےکاایک ایڈوانسڈ طریقہ ہےجواوپن سسٹم انٹرکنکشن ریفرنس ماڈل کی ساتویں تہہ تک کام کرتا ہے(ایپلیکیشن لیئر)۔(DPI)کا موثر استعمال اسکے صارفین کو تلاش کرنے،پہچاننے،تفریق کرنے،دوبارہ راہ پر لگانے یاناپسندیدہ کوڈ اور ڈیٹا کو روکنے کے قابل بناتا ہے۔ حکومتیں(DPI)کواستعمال کرتے ہوئےانٹرنیٹ ٹریفک پر نظررکھتی ہیں اور سائبرحدوں کا تعئین کرتی ہیں۔اس کے علاوہ(DPI) صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے بھی استعمال ہو رہا ہے تاکہ وسیع مقامی اور بڑے نیٹ ورکوں کی سیکیورٹی کوتحفظ دیا جاسکے،اور مال ویئر اور مشتبہ سافٹ ویئر کو روکا جاسکے۔مزیدبرآں،انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر(ISPs) ڈی پی آئی کا استعمال خریداروں کی ویب براؤزنگ کرنے کی عادات اور جوڈیٹا ان کے کمپیوٹرسے بھیجااوروصول کیا جاتا ہےپر نظررکھنے کے لئے کرتے ہیں۔خریداروں کی یہ تفصیلات اس کے بعد اہدافی اشتہاری مہمات اورخاص ویب سائٹوں تک رسائی سے روکنے کے لئے کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔بہرحال،اوپن وی پی این کیSSH ٹنل کےذریعے کنفگرنگ صارف کے انٹرنیٹ کنکشن کومحفوظ کرنے اور فلٹرکرنے کے تمام طریقوں کو چکمہ دینے میں مدددیتا ہے کیونکہ یہ تو DPIسے بھی نہیں پکڑاجا سکتا۔

اوپن وی پی این کوSSHٹنل کے ذریعے کیسے استعمال کریں

اوپن وی پی این کو SSHٹنل کے ذریعے کنفگرکرنا بہت سے صارفوں کے لئے ایک بہت ہی لمبا،پیچیدہ عمل ہے،خصوصاً نوائس وی پی این صارفوں کے لئے کیونکہ اس کے لئے تھکا دینے والے پریشان کن مراحل اور پیچیدہ کنفگریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسی وجہ سے،b.VPNسب سے الگ ہے،اپنے ساتھیوں کے برعکس،اپنے خریداروں کو اوپن وی پی اینSSH ٹنل کے ذریعے استعمال کرنے کا سادہ ترین طریقہ پیش کرتا ہے اور وہ بھی صرف ایک کلک میں۔آپ کو بس اس تصویر میں دکھائے گئے طریقے سےSSH کی آپشن پر ٹک کرنا ہو گا اورآپ اچھے رہ جائیں گے۔


یہ ناقابل یقین حدتک آسان اورحیران کن حدتک موثر ہے۔اس طرح،آپ ایک نہ ختم ہونے والی نا سمجھ میں آنے والی ہدایات کے ذریعے SSHٹنل کے ذریعے اوپن وی پی این سیٹ اپ ترتیب دینے کی بجائے بہت زیادہ وقت اور کوشش بچا سکتے ہیں