لائنکس پر L2TPوی پی این کیسے ترتیب دیں

جنوری 17, 2015, 11:27 صبح

ابھی b.VPNکلائنٹ لائنکس کے لئے دستیاب نہیں ہے۔تاہم،اگر آپ ادا شدہ صارف ہیں اورلائنکس پر b.VPNسروس استعمال کرنا چاہتے ہیں،آپ L2TPوی پی این کنکشن کو مینوئلی لائنکس پر کنفگر کرسکتے ہیں ان مراحل پر عمل کرتے ہوئے۔آپ کووی پی این کلائنٹ استعمال کے یہ تمام فیچرز لائنکس پر ملیں گے۔آپ دیکھیں گےکہ آپ لائنکس پرL2TP کے ذریعےb.VPN سے کنیکٹڈ ہوتے ہوئے بھی کلائنٹ کو کسی دوسرے آلے پر استعمال کرسکتے ہیں۔

اہم نوٹس:

اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘دیکھ سکیں۔

آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔

آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔

لائنکس پر L2TP اوپن وی پی این کنکشن ترتیب دینے سے پہلے،برائے مہربانی جی یو آئی کے آپ کے او ایس تک کےلئے درکار مندرجہ ذیل  مخزن شامل کریں:

apt-add-repository ppa:werner-jaeger/ppa-werner-vpn

apt-get update

apt-get install l2tp-ipsec-vpn

ری بوٹ

لائنکس پر L2TPوی پی این ترتیب دینے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں

اپنے کمپیوٹر کو ری بوٹ کرنے کے بعد،آپ کو اطلاعاتی جگہ پر ایک نئا آئی کون نظر آئے گا۔

نئے آئی کون پر کلک کریں اور’’نئا کنکشن ایڈٹ کریں‘‘پر کلک کریں۔

اپنا پاس ورڈ’’پاس ورڈ‘‘ کی جگہ پر ڈالیں تاکہ انتظامی کام کرسکیں۔

ایک نئا کنکشن شروع کرنے کے لئے کلک کریں’’شامل کریں‘‘پر۔اپنے کنکشن کا نام’’کنکشن کانام‘‘کی جگہ پر ڈالیں،پھر ’’اوکے‘‘ پرکلک کریں۔(تجویز کیا جاتا ہے کہ وی پی این سرور کانام جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اپنے کنکشن کے نام کے طور پراستعمال کریں مثلاً: ca.usa.bvpn.com)

کلک کریں’’ایڈٹ کریں‘‘

ٹیب Ipsec:

وی پی این سرور کے آئی پی پتہ’’ریموٹ سرور‘‘کی جگہ پر ڈالیں۔

منتخب کریں’’اجازت کے لئے پری شیئرڈکی استعمال کریں‘‘کا ریڈیو بٹن پھرکی کے باکس میں(oorg5y8ajugiwgc) ڈالیں۔

ٹیب L2TP:

ٹک کریں ’’لینتھ بٹ‘‘ کے چیک باکس پر۔

ٹیب PPP:

منتخب کریں’’ان پروٹوکول کواجازت دیں‘‘کا ریڈیو بٹن۔

ٹک کریں ’’چیلنج اتھینٹیکیشن پروٹوکول (CHAP)‘‘ کے چیک باکس پر۔

وی پی این اکاؤنٹ کا صارف نام اور پاس ورڈ ان کی مخصوص جگہوں پر ڈالیں۔

کلک کریں’’اوکے‘‘پر۔

وی پی این سرورپر رابطہ ہونے تک کچھ لمحوں تک انتظار کریں۔آپ اپنےانٹرنیٹ کنکشن کا آئی کون اطلاعاتی جگہ پردیکھ سکتے ہیں۔

اب آپ نےلائنکس پرL2TP اوپن وی پی این کنکشن  کامیابی سے کنفگرکر لیا ہے