اینڈرائیڈ پر L2TPوی پی این b.VPN کو کیسے ترتیب دیں۔

جنوری 18, 2015, 1:23 شام

گوگل کا بنایا ہوا اینڈرائیڈ اوایس جو کہ موبائل آلات مثلاً:سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ وغیرہ چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس وقت دنیا کا سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اینڈرائیڈ کے لئے b.VPNکلائنٹ اینڈرائیڈ 4.0.3+تک کے لئے مددگار ہے اور پرانے ورژنز کے لئے مددگار نہیں جو اوپن وی پی این کو سپورٹ نہیں کرتے۔تاہم،آپ پھر بھی اینڈرائیڈ کے لئے b.VPNسروس کو L2TPوی پی ا ین  کنکشن کے ذریعے کنفگرکرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس طریقے کو کسی دوسرے آلے پر بھیb.VPN سروس چلانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ L2TPوی پی این کنکشن کا استعمال آپ کوb.VPN کلائنٹ کے وہی تمام فیچر اینڈرائیڈ پر دے گا کیونکہ L2TP اوپن وی پی این کا بہتری متبادل ہے خصوصاً موبائل آلات کے لئے۔ 

اہم نوٹس:

اپنے پروفائل صفحے پر واپس جائیں تاکہ دستیابL2TP وی پی این سرورز کی فہرست اور ان سے میچنگ ’’ شیئرڈ کی‘‘ دیکھ سکیں۔

آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ b.VPN پر رجسٹر ای میل پتہ اور پاس ورڈ ہے۔

آپ کو L2TPوی پی این کا کنکشن استعمال کرنے کے لئے ادا شدہ صارف ہونا پڑے گا۔

اینڈرائیڈ پر L2TPوی پی این ترتیب دیے کے لئے ان مراحل پر عمل کریں:

اینڈرائیڈ کی ہوم سکرین سے،’’مینیو‘‘پر ٹیپ کریں پھر’’ترتیبات‘‘  پر۔

ٹیپ کریں’’وائرلیس اور نیٹ ورک‘‘،پھر ٹیپ کریں’’مزید۔۔۔۔‘‘پر۔

ٹیپ کریں’’وی پی این‘‘ پر۔

ایک نئا وی پی این کنکشن ترتیب دینے کے لئے،’’نئا وی پی این پروفائل شامل کریں‘‘پر ٹیپ کریں۔

آپ کوایک نئے وی پی این کنکشن ترتیبات ایڈیٹنگ سکرین نظر آئے گی۔

ایک نئا نام’’نام‘‘ کی جگہ میں شامل کریں(یہ تجویز کیا جاتا ہےاسی وی پی این سرور کا پتہ استعمال کریں جو آپ کنکشن کے لئے استعمال کررہے ہیں)۔

انتخاب کریں"L2TP/IPSec PSK" ’’قسم‘‘ کی جگہ پر۔

واضح کریں ہوسٹ کا نام یا وی پی این منزل کا آئی پی ایڈریس:(مثال کے طور پر: ca.usa.bvpn.com)

اب “IPSec pre-shared key” میں ڈالیں oorg5y8ajugiwgc

واضح کریں "8.8.8.8" "DNS search domains" کی جگہ کے لئے.

ٹیپ کریں ’’محفوظ کریں‘‘پر اور وی پی این کنکشن کی ترتیبات پر۔

وی پی این کنکشن شروع کرنے کے لئے،وی پی این کنکشن ترتیبات کی فہرست کھولیں اور ایک ترتیب پر کلک کریں،یہ والی سکرین کھل جائے گی۔

مخصوص جگہوں پر ’’صارف نام‘‘ اور’’پاس ورڈ‘‘ ڈالیں اور’’اکاؤنٹ کی معلومات کو محفوظ رکھیں‘‘پر ٹک کریں۔

وی پی این کنکشن شروع کرنے کے لئے،’’کنیکٹ‘‘ پر ٹیپ کریں۔

جب وی پی این کنکشن بن جائے،اور سٹیٹس کنیکٹڈ ہو جائیں گےاور آپ آخری نیٹ ورک پرمقامی سرورزاور ورک سٹیشنزتک رسائی کے قابل ہونگے۔

اب آپ نےاینڈرائیڈ کے لئےL2TP اوپن وی پی این کنکشن  کامیابی سے کنفگرکر لیا ہے۔

اگرآپ وی پی این سے وائی فائی کے چالو ہوتے ہی خودکارانہ کنیکٹ ہونا چاہتے ہیں،ان ہدایات پر عمل کریں:

وی پی این سکرین سے’’مینیو‘‘بٹن پر ٹیپ کریں پھر’’وی پی این ہمیشہ۔چالورہے‘‘ کا انتخاب کریں

جس وی پی این کنکشن کے لئے آپ یہ فیچر ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں اس کا نام منتخب کریں۔

ٹیپ کریں’’اوکے‘‘پر

نوٹس:

اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے،یقینی رہے کہ آپ نے ’’اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ رکھیں‘‘ کا انتخاب کررکھا ہو۔

اس فیچر کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لئے،وی پی این سکرین سے’’مینیو‘‘بٹن پر ٹیپ کریں پھر’’وی پی این ہمیشہ۔چالورہے‘‘ کا انتخاب کریں پھر ’’نہیں‘‘ اور پھر ’’اوکے‘‘ پر کلک کریں۔