ونڈوز کی فائر وال کو کیسے بند کریں

اکتوبر 11, 2015, 3:33 شام

مائکروسافٹ ونڈوزایٹ اور ٹین ہمیشہ بلٹ ان فائر وال کے ساتھ آتا ہے جو کہ آپ کے کمپیوٹر کو ہیکرز کے حملوں اور سافٹ ویئرز(مال ویئر) جو کہ آپ کے کمپیوٹرکے سسٹم کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کے خلاف تحفظ میں مدد دیتی ہے۔اس کے علاوہ،فائر وال کالعدم رابطوں کی رسائی کو روکتی ہے اور تصدیق شدہ کو رابطے کی اجازت دیتی ہے۔زیادہ تر معاملوں میں یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ فائروال کو بند نہ کیا جائے،تاہم کسی وقت ایک فائروال آپ کے کمپیوٹر اور b.VPNکے کنکشن کے درمیان رکاوٹ بن سکتی ہے۔اگر یہ ہو،تو آپ کومندرجہ ذیل مراحل پر عمل کرتے ہوئے اس کو ڈس ایبل کرنا پڑے گا:

ٹاسک بارمیں سے تلاش کے آئی کون پر کلک کریں،لکھیں’’کنٹرول پینل‘‘۔

چنیں ’’سسٹم اور سیکیورٹی‘‘

کلک کریں’’ونڈوز فائر وال‘‘

انتخاب کریں’’ونڈوز فائر وال چالو کریں یا بند کریں‘‘

دونوں’’پرائیویٹ نیٹ ورک ترتیبات‘‘ اور’’پبلک نیٹ ورک ترتیبات‘‘ کے لئے’’ونڈوز فائر وال بند کریں(نہیں تجویز کیا جاتا ہے‘‘ کے ریڈیو بٹن پر ٹک کریں۔

کلک کریں’’اوکے‘‘پر۔

اب آپ نےکامیابی سے ونڈوز فائروال کوبند کرلیا ہے۔