ایپل ٹی وی پر وی پی این کیسے ترتیب دیں

فروری 10, 2015, 2:58 شام

ایپل ٹی وی آپ کو یوٹیوب،بلومزبرگ،نیٹ فلکس،اوربہت سے دوسرے چینلوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے ایک بہترین پروڈکٹ ہے۔لیکن بہت سے چینل،جیسا کہ نیٹ فلیکس،صرف امریکی صارفین کو ایپل ٹی وی پراپنے پروگرام دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔یہی چیز دوسری سٹریمنگ سروسز پر لاگو ہوتی ہے۔لیکن ایپل ٹی وی میں وی پی این سافٹ ویئر بلٹ۔ان نہیں ہوتا،اس لئے ایپل ٹی وی پر وی پی این کلائنٹ استعمال کرنا ممکن نہیں۔آپ ایپل ٹی وی پر وی پی این کنیکٹ کرنے کے لئےدوسراطریقہ استعمال کرسکتے ہیں۔ 

یہ طریقہ آپ کا کمپیوٹر(پی سی یا لیپ ٹاپ) استعمال کرتے ہوئے ایک وی پی این کنکشن آپ کے ایپل ٹی وی کے ساتھ شیئر کرتا ہے؛اس کو ترتیب دینے کے لئے آپ کو یہ اقدام کرنے ہوں گے:

اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر وی پی این کنکشن حاصل کریں،اور یہ یقینی ہو کہ اس پر آپ انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہوں۔

اپنا ایپل ٹی وی لیں اور اسے ایتھرنیٹ کیبل کے ذریعے اپنے کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں۔

اپنے کمپیوٹر پر انسٹال آپریٹنگ نظام کے مطابق،ان اقدام پر عمل کریں:

میک صارفین کے لئے:

اپنے میک پر وی پی این کنکشن ترتیب دیں اور ان ہدایات پر عمل کریں:

جائیں،’’نظام ترجیحات‘‘ کھولیں اور’’شیئرنگ‘‘پر کلک کریں۔

اب ’’شیئرنگ‘‘ونڈوپر

دائیں جانب،یہ یقینی رہے کہ

اب ’’ائر پورٹ‘‘ منتخب ہو ’’سےاپنا کنکشن شیئر کریں۔

اور ’’ایتھرنیٹ‘‘ منتخب ہو ’’کمپیوٹراستعمال کررہا ہے تک:‘‘

 ونڈوز سیون کے صارفین کے لئے:

ونڈوز سیون پر وی پی این کنکشن ترتیب دیں اور ان ہدایات پر عمل کریں:

جائیں’’کنٹرول پینل‘‘میں۔

چنیں’’نیٹ ورک اورانٹرنیٹ‘‘َ۔

چنیں’’نیٹ ورک اورشیئرنگ سینٹر‘‘َ۔

کلک کریں’’وائرلیس نیٹ ورک کی تنظیم کریں‘‘َکے لنک پر۔

اپنے وائرلیس کنکشن پر کلک کریں اور پھر’’اڈاپٹر پراپرٹیز‘‘پر۔’’شیئرنگ’’ ٹیب پر کلک کریں اوراب’’دوسرے نیٹ ورک کے صارفین کو اس کمپیوٹر کے انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی اجازت دیں‘‘ کے چیک باکس پر ٹک کریں۔

اب سب ٹھیک ہے اورآپ محفوظ طریقے سے اپنے ایپل ٹی وی کے ذریعے وی پی این سے کنیکٹ ہونے کے لئے تیارہوجائیں۔